donateplease
newsletter
newsletter
rishta online logo
rosemine
Bazme Adab
Google   Site  
Bookmark and Share 
design_poetry
Share on Facebook
 
Aleem Tahir
 
Share to Aalmi Urdu Ghar
* مانگنے والوںسے وہ اکثر طلب کرتا ر¬ *
غزل

مانگنے والوںسے وہ اکثر طلب کرتا رہا
بند آنکھیں کرکے جو منظر طلب کرتا رہا

پھر وہی رہزن صفت رہبر طلب کرتا رہا
کانچ کے ہاتھوں میں وہ پتھر طلب کرتا رہا

وہ سر ِمیدان سب کے سر طلب کرتا رہا
کانپتے ہاتھوں میں جو خنجر طلب کرتا رہا

عمر جس کی دوسروں کے گھر بنانے میں گئی
عمر بھر خود کے لئے وہ گھر طلب کرتا رہا

وہ کٹے پر لے کے بیٹھا زندگی کی شاخ پر
فن دیا پرواز کا اور پَر طلب کرتا رہا

آج تک اس کو نہیں آیا پرکھنے کا ہنر
اصلی ہیرے چھوڑ کر کنکر طلب کرتا رہا

جس نے در چھوڑا خداکا اس کو کچھ نہ مل سکا
ہاتھ خالی ہی رہے در در طلب کرتا رہا

ایک میں ہوں بوند کو ساگر سمجھ کر جی لیا
ایک تو ہے عمر بھر ساگر طلب کرتا رہا

جب تلک زردار تھا تو آبرو مانگا کیا
آبرو اس کو ملی تو زر طلب کرتا رہا

ایک پاگل شہر کی سڑکوں پہ طاہر چیخ کر
ایک بیوی چند بچے گھر طلب کرتا رہا

علیم طاہر

Mominpura, Survey No.19, H.No.51,
Maligaon, Nasic (M.S)
Mob: 9323177531 , 8976294034
Email: aleemtahir12@gmail.com
بشکریہ: مشتاق دربھنگوی
…………………
 
Comments


Login

You are Visitor Number : 308