|
* اداسیوں کو شگفتہ بنائے رکھتا ہوں *
غزل
اداسیوں کو شگفتہ بنائے رکھتا ہوں
میںزخم زخم گلوں سا سجائے رکھتا ہوں
ہزار غم ہیں مِرے دل میں پھر بھی چہرے پر
گلوں کی طرح تبسم سجائے رکھتا ہوں
ہر ایک خار سے بے خوف رہ کے گلشن میں
ہر ایک پھل سے میں دامن بچائے رکھتا ہوں
بہ احتیاط بہر طور غم کی ظلمت میں
چراغ عزم و عمل کا جلائے رکھتا ہوں
ضرور پہنچوں گا طاہر میں اپنی منزل پر
عمل کی راہ سے رِشتہ بنائے رکھتا ہوں
علیم طاہر
Mominpura, Survey No.19, H.No.51,
Maligaon, Nasic (M.S)
Mob: 9323177531 , 8976294034
Email: aleemtahir12@gmail.com
بشکریہ: مشتاق دربھنگوی
…………………
|
|