donateplease
newsletter
newsletter
rishta online logo
rosemine
Bazme Adab
Google   Site  
Bookmark and Share 
design_poetry
Share on Facebook
 
Aleem Tahir
 
Share to Aalmi Urdu Ghar
* آج ماتھے پہ کوئی شکن بھی نہیں *
غزل

آج ماتھے پہ کوئی شکن بھی نہیں
دور تم سے ہوئے تو تھکن بھی نہیں

لٹ گئے راہ میں راہزن بھی نہیں
خود فریبی سے بچنے کا فن بھی نہیں

جگمگاتے ہیں سورج ہزاروں یہاں
ہم کو حاصل مگر اک کرن بھی نہیں

کیوں یہ دھرتی بھی ہم سے ہوئی منحرف
کیوں مہربان اپنا گگن بھی نہیں

غیر کی غیریت پر تعجب ہے کیوں
آج اپنوں میں جب اپناپن بھی نہیں

خوشبوئوں کو ترستی ہیں سانسیں مری
کیسے مہکے فضا اب چمن بھی نہیں

تم سے ترکِ تعلّق بھی مہنگا پڑا
اب تو سنسار سے کچھ لگن بھی نہیں

سب ہی حالات کے غم میں الجھے ملے
حسن اور عشق پر میرا فن بھی نہیں

کس قدر نفرتوں کی ترقی ہوئی
چاہتوں سے بھرا ایک من بھی نہیں

اپنی طاقت پہ جن کو گماں تھا بہت
وہ مرے تو میسر کفن بھی نہیں

دن و تاریخ طاہر سے مت پوچھئے
یاد اس کو تو اب ماہ و سن بھی نہیں

علیم طاہر

Mominpura, Survey No.19, H.No.51,
Maligaon, Nasic (M.S)
Mob: 9323177531 , 8976294034
Email: aleemtahir12@gmail.com
بشکریہ: مشتاق دربھنگوی
…………………
 
Comments


Login

You are Visitor Number : 531