|
* اکثر مارے پیٹھ میں خنجر رشتے دار *
غزل
اکثر مارے پیٹھ میں خنجر رشتے دار
بننا لیکن سوچ سمجھ کر رشتے دار
رشتے داروں سے مت رکھّو آس کوئی
دشمن ہی نکلے ہیں اکثر رشتے دار
یوں تو رشتے داری نام کی باقی ہے
سب سے بڑھ کر آج ستمگر رشتے دار
یہ بھی صحیح ہے رشتہ رکھنا لازم ہے
یہ بھی غلط کیا ملے برابر رشتے دار
لالچ اور خود غرضی جن میں وہ دشمن
جو خوددار ہیں سب سے بہتر رشتے دار
اک دن لٹ کر ان کو سوگ منانا ہے
جن لوگوں کا ہوگا رہبر رشتے دار
ایسا لین اور دین کا رشتہ افضل ہے
جیسے مثالی دھرتی امبر رشتے دار
اب معیاری رشتے طاہر کہیں کہاں؟
لاکھ ملیں گے سندر سندر رشتے دار
علیم طاہر
Mominpura, Survey No.19, H.No.51,
Maligaon, Nasic (M.S)
Mob: 9323177531 , 8976294034
Email: aleemtahir12@gmail.com
بشکریہ: مشتاق دربھنگوی
…………………
|
|