|
* ان پہ سب اعتبار کرتے ہیں *
غزل
ان پہ سب اعتبار کرتے ہیں
پیار سے جو شکار کرتے ہیں
لوگ ناکام بس وہی ہیں جو
غلطیاں بار بار کرتے ہیں
خوف دل میں نہ رکھ تو غیروں کا
اپنے ہی لوگ وار کرتے ہیں
آج تک ان کی آس باقی ہے
آج تک انتظار کرتے ہیں
پھول تو خود سنور کے کھلتے ہیں
پھول تھوڑی سنگھار کرتے ہیں
حسن والوں کو آج طاہر بھی
قاتلوں میں شمار کرتے ہیں
علیم طاہر
Mominpura, Survey No.19, H.No.51,
Maligaon, Nasic (M.S)
Mob: 9323177531 , 8976294034
Email: aleemtahir12@gmail.com
بشکریہ: مشتاق دربھنگوی
…………………
|
|