donateplease
newsletter
newsletter
rishta online logo
rosemine
Bazme Adab
Google   Site  
Bookmark and Share 
design_poetry
Share on Facebook
 
Aleem Tahir
 
Share to Aalmi Urdu Ghar
* راحتیں بانٹ دیں احمد نے اذیّت لے ک *
نعت

راحتیں بانٹ دیں احمد نے اذیّت لے کر
سر نواسوں کے دئیے بخششِ امّت لے کر

خوش نہیں شاہ کوئی تاج و حکومت لے کر
آپؐ مسرور رہیں فقر و قناعت لے کر

موسمِ کفر میں ٹھٹھرے ہو ئے سینوں کے لیے
شا ہِ دیں آ ئے ہیں ایماں کی حرارت لے کر

مصطفیٰؐ صرف مسلمانوں کی خاطر ہی نہیں
سا رے عا لم کے لیے آ ئے ہیں رحمت لے کر

جیت ممکن ہی نہ تھی معرکۂ ہستی میں
آپؐ کی ذات چلی آئی ہے نصرت لے کر

آپؐ کی یاد سے رشکِ ارم ہے میرا 
خوش نہ ہو گا مرا دل گلشنِ جنت لے کر

ایسا محبوب دو عالم میں ہوا نہ ہوگا
خود خدا عرش پہ تھا دید کی چاہت لے کر

دیدِ سرکارِ دو عالم سے مشرّف کردے
مجھ کو اللہ میرے قلب کی حرکت لے کر

مجھ کو طاہر ہے محمدؐ کی غلامی سب کچھ
کیا کروں گا میں بھلا دولت و شوکت لے کر

علیم طاہر

Mominpura, Survey No.19, H.No.51,
Maligaon, Nasic (M.S)
Mob: 9323177531 , 8976294034
Email: aleemtahir12@gmail.com
بشکریہ: مشتاق دربھنگوی
…………………
 
Comments


Login

You are Visitor Number : 328