donateplease
newsletter
newsletter
rishta online logo
rosemine
Bazme Adab
Google   Site  
Bookmark and Share 
design_poetry
Share on Facebook
 
Aleem Tahir
 
Share to Aalmi Urdu Ghar
* خدا کی ہے رحمت مثالی مدرّس *
مثالی مدرّس

خدا کی ہے رحمت مثالی مدرّس
ہے دولت ہی دولت مثالی مدرّس
منور کرے علم کی روشنی سے
مشرف کرے دل کو ہر اک خوشی سے
کرے ہم میں پیدا جو خود اعتمادی 
قدم ہر قدم جس نے ہم کو دعا دی
بحسنِ عمل جو فرائض نبھائے
ہمیں سچ کی راہوں پہ چلنا سکھائے
جو ماہر ہے تحریر و تقریر میں بھی
جو ظاہر ہے ہستی کی تفسیر میں بھی
رکھے قوّتِ فیصلہ بھی جو محکم
کرے پست ہمّت نہ جس کی کوئی غم
جو طلبہ کی فکروں کو پہچانتا ہو
عبادت جو تدریس کو جانتا ہو
بدل دے جو فکروں کو حسبِ ضرورت
جو ہم کو سکھائے معیاری خطابت
جو واقف ہو رجحانِ تعلیم سے بھی
رکھے منسلک خود کو تسلیم سے بھی
رہے باخبر سب کی سرگرمیوں سے
مخاطب جو طلبہ سے ہو نرمیوں سے
جو صبر و تحمل کا دامن نہ چھوڑے
کرے جو بھی وعدہ تو وعدہ نہ توڑے
جو ہے باشعور اور وسیع النظر بھی
جو ہے مستند علم کا ہمسفر بھی 
جو مرکز ہے علم و عمل کے جہاں کا
اہم ایک کردار ہے داستاں کا 
کرے استفادہ جو ہر تجربے سے 
بڑھے ہر قدم علم کا حوصلے سے 
لچکدار جس کا روّیہ ہے سب سے
کرم پائے مخصوص جو اپنے رب سے
سراپا شرافت مثالی مدرّس
اے طاہر حقیقت مثالی مدرّس

علیم طاہر

Mominpura, Survey No.19, H.No.51,
Maligaon, Nasic (M.S)
Mob: 9323177531 , 8976294034
Email: aleemtahir12@gmail.com
بشکریہ: مشتاق دربھنگوی
…………………

 
Comments


Login

You are Visitor Number : 339