donateplease
newsletter
newsletter
rishta online logo
rosemine
Bazme Adab
Google   Site  
Bookmark and Share 
design_poetry
Share on Facebook
 
Aleem Tahir
 
Share to Aalmi Urdu Ghar
* آؤ غارت کریں گے دہشت کو *
آؤ غارت کریں گے دہشت کو

جانے کیسی فضا ہے نفرت کی
ہر نفس نذر ہے سیاست کی
کوئی محفوظ زندگی نہ رہی 
عقل کی جیسے روشنی نہ رہی
جو ہیں منصف شہید ہوتے ہیں
سارے قاتل یزید ہوتے ہیں
ماتمی ہے فضا ابھی گھر گھر
حملے ہوتے ہیں بے قصوروں پر
کون پھیلا رہا ہے دہشت کو؟ 
کون الجھا رہا ہے بھارت کو؟
آئو مل جل کے سب وطن والو
ساتھ چلنا ہے اب چمن والو  
اب بھی ہم نے سمجھ نہ پایا تو
وقت غفلت میں یوں بتایا تو 
ہم کو کچّا چبا کے کھالے گی
یہ سیاست ہی مار ڈالے گی  
اپنی ہستی مٹائی جائے گی
یوں ہی گولی چلائی جائے گی
آئو غارت کریں گے دہشت کو 
آئو پھیلائیں گے محبت کو
آئو مل جل کے سب وطن والو
ساتھ چلنا ہے اب چمن والو

علیم طاہر

Mominpura, Survey No.19, H.No.51,
Maligaon, Nasic (M.S)
Mob: 9323177531 , 8976294034
Email: aleemtahir12@gmail.com
بشکریہ: مشتاق دربھنگوی
………………………………

 
Comments


Login

You are Visitor Number : 415