donateplease
newsletter
newsletter
rishta online logo
rosemine
Bazme Adab
Google   Site  
Bookmark and Share 
design_poetry
Share on Facebook
 
Aleem Tahir
 
Share to Aalmi Urdu Ghar
* اس سے پہلے بھی یہ ہوئی کوشش *
ہند پا ک ملن

اس سے پہلے بھی یہ ہوئی کوشش 
شر پسندی تھی جس میں سازش
اس سے پہلے بھی بس چلائی تھی
نا مرادی ہی ہم نے پائی تھی
پہلے جو  تھے وہ لوگ آج نہیں
آج بیٹھے ہیں تخت و تاج نہیں
آج جو تخت تاج والے ہیں
شرم والے ہیں لاج والے ہیں
ان میں بے شرمیاں نہیں ویسی
ان میں ہٹ دھرمیاں نہیں ویسی
ان میں جذبے ہیں امن و الفت کے
کام ان کے ہیں آج عظمت کے
ان کو دل سے سلام کرتے ہیں
کچھ ضروری کلام کرتے ہیں
اپنی آنکھوں میں ایک سپنا ہو
اس جہاں میں ہر ایک اپنا ہو
کوئی سرحد نہ جنگ نہ جھڑپیں
دل یہاں روئیں اور کیوں تڑپیں؟
کیوں یہ ماحول ہو بچھڑنے کا؟
کیوں یہ بارود سے اجڑنے کا؟
زہر ہم لوگ کیوں اگلتے ہیں؟
ہم ہی مرتے ہیں ہم اچھلتے ہیں
اپنی طاقت پہ کتنا پھولے ہیں
ہم تو انسانیت کو بھولے ہیں
آئو مل جل کے ساتھ رہنے کا
سارے دکھ سکھ کو ساتھ سہنے کا
عہد کرتے ہیں دوستی کے لئے
جو ضروری ہے زندگی کے لئے

علیم طاہر

Mominpura, Survey No.19, H.No.51,
Maligaon, Nasic (M.S)
Mob: 9323177531 , 8976294034
Email: aleemtahir12@gmail.com
بشکریہ: مشتاق دربھنگوی
………………………………

 
Comments


Login

You are Visitor Number : 379