|
* ہمدردی کی باتیں کرنا دنیا کی مکار *
غزل
ہمدردی کی باتیں کرنا دنیا کی مکاری ہے
مطلب کے سب چاہنے وا لے مطلب کی غمخواری ہے
پیار سے مل کر گھات کرے ہے ہم نے دیکھا ہے اکثر
اپنا کسی کو یار سمجھنا سب سے بڑی بیماری ہے
تحریرِ دستور میں قائم ، عدل تو ہے تسلیم مگر
جا نے کیوں معصوم سروں پر ظلم و ستم کی آری ہے
دورِ آزادی تو نکلا دورِ غلامی سے بدتر
چاروں جانب بیزاری و بے چینی بے کاری ہے
صبر و سکوں کو خاک کرے گی راحت کو غمناک
حرص کے پھیر میں مت پڑ ناداں حرص تو اک چنگاری ہے
دولت سے کیا مطلب ہم کو اپنی دولت ہے عزت
دولت والو! ہم کو عزت جان سے زیادہ پیاری ہے
ہو نے لگی ہے سا رے جہا ں میںامن وسکو ں کی باتیں پھر
صلح کے پردے میںا ے طاہر جنگوں کی تیاری ہے
علیم طاہر
Mominpura, Survey No.19, H.No.51,
Maligaon, Nasic (M.S)
Mob: 9323177531 , 8976294034
Email: aleemtahir12@gmail.com
بشکریہ: مشتاق دربھنگوی
…………………
|
|