* گھر میں بوڑھا جوان ہے بھائی *
غزل
گھر میں بوڑھا جوان ہے بھائی
جیسے تیر و کمان ہے بھائی
بھارتی کیوں نہ ہم کہیں خود کو
ہند میں جب مکان ہے بھائی
جس کی قسمت میں تنگدستی ہے
اُس کا کچا مکان ہے بھائی
حق کا نعرہ بلند جس نے کیا
اُس کا شیدا جہان ہے بھائی
آج امن و اماں کی دنیا میں
میرا بھارت مہان ہے بھائی
کیسے کہہ دوں یقین ہے اُس کو
جو شکارِ گمان ہے بھائی
آج شائق کو ناز ہے اُس پر
جس کی اردو زبان ہے بھائی
علی حسین شائق
Block No.3, H/No.1/2, Thana Road
Jagatdal, 24 Parganas-743125
Mob: 9831530259 / Ph: 033-25024699
بشکریہ ’’میر بھی ہم بھی‘‘ مرتب: مشتاق دربھنگوی
………………………
|