ماڈرن عشق
تم کروگے بے وفائی ہم نبھائیں گے وفا
اب نہیں چلنے کا آگے اورایسا سلسلہ
پھرنہ ہوکوئی شکایت،پھرنہ ہوکوئی گلہ
دوستوں کی طرح سےکیوں ہم نہ ہوجائیں جدا
گر نہیں تم کو محبّت کج ادائی چھوڑدو
لو تم اپنا راستہ اور ہم بھی اپنا راستہ۔۔
اب نہ خوابوں میں بھی آئینگےتمہارےہم کبھی
در سے جاتے ہیں تمہارےلو بھئی حافظ خدا
عالیہ تقوی،الہ آباد
۸۸۸۸۸۸۸۸۸۸۸۸۸۸۸۸۸۸