donateplease
newsletter
newsletter
rishta online logo
rosemine
Bazme Adab
Google   Site  
Bookmark and Share 
design_poetry
Share on Facebook
 
Aliya Taqvi
 
Share to Aalmi Urdu Ghar
* تھا جو اپنا ہوا پرایا وہ *

غزل طرحی برائے بزم سخن شکاگو ماہ اکتوبر۲۰۱۳

غزل


تھا جو اپنا ہوا پرایا وہ

اپنی قسمت نے دن دکھایا وہ

مرحلےکتنےکرکےطےپہنچے

بزم میں پر نہ آج آیا وہ

یار نے رسم و راہ کردی بند

غیر نے اس کو ورغلایا وہ

تھک گئےحال دل سناکر ہم

صرف ہولے سےمسکرایا وہ

آشیاں ہم نےخود اجاڑ دیا

ہم کو صیاد نے ستایا وہ

اب نہ موسی کوچاہئے رہبر

راستہ خضر نے دکھایا وہ۔۔

جاناہےا یک دن وہیں واپس

ہر کسی کو جہاں سےآیا وہ

بچ نہ پایا گناہ سے کوئی

نفس امارہ نے لبھایا وہ

عالیہ میں نےپا ہی لی منزل

سودا بس دل میں تھا سمایا وہ


 

عالیہ تقوی، الہ آباد


۸۸۸۸۸۸۸۸۸۸۸۸۸۸۸۸۸۸۸

 
Comments


Login

You are Visitor Number : 253