* صبح سویرے آنگن آنگن ہنستا ہے *
صبح سویرے آنگن آنگن ہنستا ہے
انگلی پکڑ کر باپ کی بچپن ہنستا ہے
وہ سنجیدہ ہے اس کی اس کم علمی پر
ماں کی گود میں شوخ لڑکپن ہنستا ہے
پلکوں کے جگنو ہیں گو افسردہ سے
مہندی والے ہاتھ میں کنگن ہنستا ہے
عید ہو یا دیوالی کا شبھ اَوسر ہو
شہر میں ہوٹل گائوں میںساون ہنستا ہے
جنگ میں اتنا دھیان رکھے ہے افسر بھی
وار نہ ہو بھر پور تو دشمن ہنستا ہے
Takia Masoom Shah,
Momin pura, Nagpur-440018 (M.S) |