* قرآں کا آئینہ ہے صل علیٰ محمدؐ *
نعت
قرآں کا آئینہ ہے صل علیٰ محمدؐ
کیا شانِ کبریا ہے صل علیٰ محمدؐ
دائود و موسیٰ، یوسف، عیسیٰ و نوح و یونس
سب نے یہی کہا ہے صل علیٰ محمدؐ
غارِ حرا سے پیہم آتی ہیں یہ صدائیں
قدرت کا آئینہ ہے صل علیٰ محمدؐ
دستِ ابوجہل میں بے جان سنگ ریزہ
برجستہ کہہ رہا ہے صل علیٰ محمدؐ
چاہے زبور و توریت، انجیل ہو کہ قرآں
سب میں یہی لکھا ہے صل علیٰ محمدؐ
تاروں کی انجمن سے مہکے ہوئے چمن سے
آتی یہی صدا ہے صل علیٰ محمدؐ
واللیل زلفِ عنبر! الشمس روئے انور
والفجر کی ضیا ہے صل علیٰ محمدؐ
عنبر صدیقی
61/P, Topsia Road
Kolkata-700039
Mob: 9804373960
بشکریہ ’’صل علیٰ محمد‘‘ مرتب: مشتاق دربھنگوی
……………………………
|