* تری یاد آئی بھلانے سے پہلے *
غزل
تری یاد آئی بھلانے سے پہلے
میں روئی بہت خط جلانے سے پہلے
زمانے میں جینے کے قابل بنو تم
مجھے چاند تارے دلانے سے پہلے
نشیمن پرندوں کے پیڑوں پہ ہوں گے
سمجھ لینا شاخیں جھکانے سے پہلے
ذرا اپنے دامن میں بھی جھانک لو تم
کوئی مجھ پہ تہمت لگانے سے پہلے
یہ موقع بھی آیا مری زندگی میں
کہ رونا پڑا مسکرانے سے پہلے
ہے بہتر کہ میرا گلا گھونٹ دو تم
مرے پیار کا گھر جلانے سے پہلے
سپنؔ کے نہ سپنے ادھورے رہیں گے
پلک چوم لینا جگانے سے پہلے
(ڈاکٹر) انو سپنؔ
G-3383, Gulmohar
Colony, Bhopal
(M.P)
Mob: 9425008601
anusapan@yahoo.com
بہ شکریہ جانِ غزل مرتب مشتاق دربھنگوی
****
|