* بدن پر کوٹ اور بھاڑے کی ٹائی ساتھ چ *
غزل
بدن پر کوٹ اور بھاڑے کی ٹائی ساتھ چلتی ہے
جہاں بھی جاتا ہے وہ جگ ہنسائی ساتھ چلتی ہے
جوانی کی امنگ آزار سہہ لیگی مگر کچھ دن
کہ پیدل اب کہاں بادِ بہاری ساتھ چلتی ہے
لگن میں بیٹھی ہے بیٹی ہمارے گھر میں جس دن سے
مسرت کی ردا میں آہ وزاری ساتھ چلتی ہے
ابھی تو صرف اک ٹھوکر لگی ہے اس کے قدموں کو
ابھی لہجے کی خوشبو خوشکلامی ساتھ چلتی ہے
منافع اور خسارہ ایک سکّے کے ہیں رُخ دونوں
یہی دنیا ہے صاحب دنیا داری ساتھ چلتی ہے
بنا کر بھیس اس نے کیا نہیں حاصل کیااشرف
دکھاوے کی مگر اس کی فقیری ساتھ چلتی ہے
اشرف یعقوبی
6/2/H/1, K.B. 1st Lane
Narkeldanga, Kolkata-700011
Mob: 9903511902 / 9835628519
…………………………
|