* نہ صرف اردو ادب کی یہ آبرو ہے غزل *
غزل
نہ صرف اردو ادب کی یہ آبرو ہے غزل
کہیں کسی کی یہ بیٹی کہیں بہو ہے غزل
تمہارے دور میں شاہوں کے گھر کی باندی تھی
ہمارے دور میں گھر گھر کی ماہِ رو ہے غزل
وہ کم نصیب کے ہاتھوں میں کھیلتی ہوگی
جو ٹوٹ پھوٹ گئی ہے رفو رفو ہے غزل
یہ کون رتھ کی سواری پہ شہر سے گذرا
لہو لہان ہے شاعر لہو لہو ہے غزل
ادب کی روح معطر ہے جس کی آمد سے
وہ میرے جہدِ مسلسل کی جستجو ہے غزل
سنور رہا ہوں نہ پوچھو میںکس طرح اشرف
نہ آئینہ ہے کوئی اور نہ روبرو ہے غزل
اشرف یعقوبی
6/2/H/1, K.B. 1st Lane
Narkeldanga, Kolkata-700011
Mob: 9903511902 / 9835628519
…………………………
|