donateplease
newsletter
newsletter
rishta online logo
rosemine
Bazme Adab
Google   Site  
Bookmark and Share 
design_poetry
Share on Facebook
 
Ashraf Yaqubi
 
Share to Aalmi Urdu Ghar
* سب اپنی زندگی کے مسئلے حل ہو گئے ہو *
غزل

سب اپنی زندگی کے مسئلے حل ہو گئے ہوتے
اگر عرُیاں ادب لکھتے تو مخمل ہو گئے ہوتے

طوافِ مصلحت کرتے تو شہرت مل گئی ہوتی
پلا کر دودھ ہم سانپوں کو صندل ہو گئے ہوتے

گئے تھے دیکھنے اس دور کے شدّاد کی جنت
وہاں کچھ دیر ہم رہتے تو پاگل ہو گئے ہوتے

بُلاوا شہر کا ہم سے اگر ٹالا نہیں جاتا
ہمارے گائوں کے سب کھیت جنگل ہوگئے ہوتے

وفا کی راہ میں عہدِ رفاقت نبھ گیا ہوتا
اگر زحمت گوارہ کر کے پیدل ہوگئے ہوتے

بچا پاتے نہ خود کو جو دو پٹے کی ہوائوں سے
تو ہم بھی نرگسی آنکھوں کے کاجل ہوگئے ہوتے

چلو اچھا ہوا اشرف کہ اس کی ہمرہی چھوٹی
جو کچھ دور اور چلتے پائوں بوجھل ہو گئے ہوتے

اشرف یعقوبی

6/2/H/1, K.B. 1st Lane
Narkeldanga, Kolkata-700011
Mob: 9903511902 / 9835628519
…………………………
 
Comments


Login

You are Visitor Number : 338