* سجا کر چند لمحے عارضی مُسکان ہونٹ *
غزل
سجا کر چند لمحے عارضی مُسکان ہونٹوں پر
لبوں کو اپنے ہم رکھتے نہیں انجان ہونٹوں پر
بھلائی کے لبوں پر احتجاج اک پل نہیں ابھرا
برائی پرورش پاتی رہی شیطان ہونٹوں پر
زمانے والے مجھ سے پوچھتے ہیں کیا کہوں ان سے
ابھر آتے نہیں کیوں اب مرے ارمان ہونٹوں پر
ہمارے دم سے آئے گا جہاں میں انقلاب اک دن
کہ لکھنا ہے کہانی اب ہمیں بے جان ہونٹوں پر
ابھی تک ذائقہ منہ کا بہت کڑوا کسیلا ہے
کہ اک دن آگیا تھا ذکرِ پاکستان ہونٹوں پر
ہماری روح جب تن سے جدا ہونے لگے اشرف
رہے کلمہ زباں پر سورۂ رحمن ہونٹوں پر
اشرف یعقوبی
6/2/H/1, K.B. 1st Lane
Narkeldanga, Kolkata-700011
Mob: 9903511902 / 9835628519
…………………………
|