* مجنوں تو کوئی تھا ہی نہیں خاندان م *
غزل
مجنوں تو کوئی تھا ہی نہیں خاندان میں
لیلیٰ کہاں سے آئی مری داستان میں
بن کے بہن کی طرح رہی بھائیوں کے بیچ
جب تک رہی وہ قید صفِ طالبان میں
جو بیج بانٹتا تھا مرے گائوںمیں کبھی
بندوق بانٹتا ہے وہ آکر کسان میں
اتنا گریں گے آپ سے امید یہ نہ تھی
بکنے پہ آگئے تو بکے چائے پان میں
پختہ یقین والے زمیں سے لگے رہے
ذرّے ہوا کی شہہ پہ گئے آسمان میں
شیشے کا گھر جو میں نے بنایا تو یہ ہوا
آتا نہیں ہے کوئی پرندہ مکان میں
وہ دن کبھی نہ آئے کہ اشرف میری طرح
دیوان بیچ آئے وہ ردّی دکان میں
اشرف یعقوبی
6/2/H/1, K.B. 1st Lane
Narkeldanga, Kolkata-700011
Mob: 9903511902 / 9835628519
…………………………
|