donateplease
newsletter
newsletter
rishta online logo
rosemine
Bazme Adab
Google   Site  
Bookmark and Share 
design_poetry
Share on Facebook
 
Ashraf Yaqubi
 
Share to Aalmi Urdu Ghar
* ذرا جو تیر کر زعمِ خودی میں ڈوب جات *
غزل

ذرا جو تیر کر زعمِ خودی میں ڈوب جاتا ہے
وہی تیراک ہی اکثر ندی میں ڈوب جاتا ہے

پھر اس کے بعد کوئی کیا کسی سے دوستی رکھّے
کہ کاروبار جس کا دوستی میں ڈوب جاتا ہے

حقیقت میں وہی شاعر ہے فنِّ شاعری میں جو
غزل کے حسن کی جلوہ گری میں ڈوب جاتا ہے

رعایا کا نیاسورج نکلتا ہے وہاں سے جب
شہنشاہِ جہاں رقصِ پری میں ڈوب جاتا ہے

ذرا اس خواب کی تعبیر کوئی مجھ کو سمجھائے
کہ میرا چاند دن کی روشنی میں ڈوب جاتا ہے

کسی کی جھیل سی آنکھوں میں وہ ڈوبا تو کیا ڈوبا
کہ ہر انسان آنکھوں کی ندی میں ڈوب جاتا ہے

اشرف یعقوبی

6/2/H/1, K.B. 1st Lane
Narkeldanga, Kolkata-700011
Mob: 9903511902 / 9835628519
بشکریہ: مشتاق دربھنگوی
…………………………
 
Comments


Login

You are Visitor Number : 320