* آج اسی کا وہ گھر جلاتا ہے *
غزل
آج اسی کا وہ گھر جلاتا ہے
جس پڑوسی نے اس کو پالا ہے
کوئی بلبل نہ کوئی مینا ہے
خالی اب میرے دل کا پنجرا ہے
آج کل پیار جس کو کہتے ہیں
ایک پاگل ہوا کا جھونکا ہے
اوڑھ کر لوگ رات کی چادر
کہہ رہے ہیں ابھی سویرا ہے
رقص فرما جہاں بہار تھی کل
اس جگہ اب خزاں کا ڈیرا ہے
خون پیتی ہے جب زمیں برسو
تب کہیں انقلاب آتا ہے
بے خیالی میں بھی مرے دل میں
صرف تیرا خیال رہتا ہے
اُن سے محتاط رہئے اے اشرف
جن کی باتوں سے رس ٹپکتا ہے
اشرف یعقوبی
6/2/H/1, K.B. 1st Lane
Narkeldanga, Kolkata-700011
Mob: 9903511902 / 9835628519
بشکریہ: مشتاق دربھنگوی
…………………………
|