donateplease
newsletter
newsletter
rishta online logo
rosemine
Bazme Adab
Google   Site  
Bookmark and Share 
design_poetry
Share on Facebook
 
Ashraf Yaqubi
 
Share to Aalmi Urdu Ghar
* نام وہ ہمارا یوں خاک میں ملا دیں گے *
غزل

نام وہ ہمارا یوں خاک میں ملا دیں گے
انگلیوں سے لکھیں گے پائوں سے مٹا دیں گے

مسکراتے پھولوں کی بستیاں جلاد یں گے
وقت کے شراروں کو لوگ جب ہوا دیں گے

روشنی کی خاطر ہم اپنا گھر جلا دیں گے
رات کے اندھیروں کو اس طرح مٹا دیں گے

عظمتِ محبت پر جب بھی حرف آئے گا
’’جی کے بھی دکھایا ہے مر کے بھی دکھا دیں گے‘‘

دَور ہو بہاروں کا یا خزاں کا موسم ہو
آپ مسکرائیں تو پھول مسکرا دیں گے

قافلے میں شامل اب ہوگئے ہیں لوگ ایسے
پیچھے چلنے والے کو رہنما بنا دیں گے

عہد نو کے منصف کو خوب ہم سمجھتے ہیں
بے گناہ کے حق میں وہ سزا سنا دیں گے

اس لئے کسی سے ہم اپنا دکھ نہیںکہتے
لوگ سن کے ائے اشرف صرف مسکرادیں گے

اشرف یعقوبی

6/2/H/1, K.B. 1st Lane
Narkeldanga, Kolkata-700011
Mob: 9903511902 / 9835628519
بشکریہ: مشتاق دربھنگوی
…………………………
 
Comments


Login

You are Visitor Number : 283