donateplease
newsletter
newsletter
rishta online logo
rosemine
Bazme Adab
Google   Site  
Bookmark and Share 
design_poetry
Share on Facebook
 
Ashraf Yaqubi
 
Share to Aalmi Urdu Ghar
* بپھری بپھری ہوا لال پیلی ہوا *
غزل

بپھری بپھری ہوا لال پیلی ہوا
گائوں میں آگئی کیسے شہری ہوا

کوئی شئے اپنی حالت پہ کیسے رہے
چل رہی ہو جہاں انقلابی ہوا

بے مروت سے عرضِ تمنا نہ کر
جون میں کیا چلے جنوری کی ہوا

وہ جو روٹھے ہیں ہم سے ہے روٹھی ہوئی
ناریل کے درختوں کی ٹھنڈی ہوا

دو پہر آتے آتے یہ کیا ہوگیا
صبح تک تھی بہت بھولی بھالی ہوا

خشک پتّوں کو بھی ساتھ اڑا لے گئی
رقص کرتی ہوئی دو پہر کی ہوا

آدمی کی یہ پہلی ضرورت بھی ہے
اور دشمن بھی ہے آگ پانی ہوا

جب سے رتھ کو سیاست میں لایا گیا
چل پڑی ہے وطن میں فسادی ہوا

گھر سے باہر نکلئے نہ اشرف میاں
ہے جوانی پہ اس وقت جلتی ہوا

اشرف یعقوبی

6/2/H/1, K.B. 1st Lane
Narkeldanga, Kolkata-700011
Mob: 9903511902 / 9835628519
بشکریہ: مشتاق دربھنگوی
…………………………
 
Comments


Login

You are Visitor Number : 294