* ہے وہ جلوہ نما چاندنی رات میں *
غزل
ہے وہ جلوہ نما چاندنی رات میں
آرہا ہے مزہ چاندی رات میں
رات بھر ایک تارا بھی چمکا نہیں
چاند تنہا رہا چاندنی رات میں
میرے ہونٹوں سے میری ہنسی چھین کر
ہو گیا وہ جدا چاندنی رات میں
ان کے بھی روئے روشن پہ چھائی رہی
گیسوئوں کی گھٹا چاندنی رات میں
مجھ سے ناراض ہے تیرگی آج تک
ایک شب میں رہا چاندنی رات میں
زلف کھولے غزل گنگناتی رہی
آرہا تھا مزہ چاندنی رات میں
تازہ سورج کو اشرف خبر کیسے ہو
کس پہ بیتی ہے کیا چاندنی رات میں
اشرف یعقوبی
6/2/H/1, K.B. 1st Lane
Narkeldanga, Kolkata-700011
Mob: 9903511902 / 9835628519
بشکریہ: مشتاق دربھنگوی
…………………………
|