donateplease
newsletter
newsletter
rishta online logo
rosemine
Bazme Adab
Google   Site  
Bookmark and Share 
design_poetry
Share on Facebook
 
Ashraf Yaqubi
 
Share to Aalmi Urdu Ghar
* صبح نو کی کرنوں کو درمیاں نہیں رکھ *
غزل

صبح نو کی کرنوں کو درمیاں نہیں رکھتے
لوگ اب مکانوں میں کھڑکیاں نہیں رکھتے

ان کی آبرو  پر بھی حرف آئے گا اک دن
جو ستم پرستوں سے دوریاں نہیں رکھتے

پگڑیاں اچھلنے کی رُت ہے شہر میں اپنے
لوگ اپنے سر پر اب پگڑیاں نہیں رکھتے

ہم کسان ہیں بابا اپنا یہ مقدّر ہے
دھوپ ہو کہ بارش ہو چھتریاں نہیں رکھتے

ان کو کیا کہا جائے جو مکان پر اپنے
چھت بنا تو لیتے ہیں سیڑھیاں نہیں رکھتے

ہم کو یوں بھی حاصل ہے ہر خوشی زمانے کی
کیا ہوا جو ائے اشرف ڈگریاں نہیں رکھتے

اشرف یعقوبی

6/2/H/1, K.B. 1st Lane
Narkeldanga, Kolkata-700011
Mob: 9903511902 / 9835628519
بشکریہ: مشتاق دربھنگوی
…………………………
 
Comments


Login

You are Visitor Number : 275