* سرد ہے آگ گرم پانی ہے *
غزل
سرد ہے آگ گرم پانی ہے
یہ سیاست کی مہربانی ہے
نفرتوں سے کہو نکل جائے
دل محبت کی راجدھانی ہے
اس پہ بھی ہے نظر زمانے کی
میرے پرکھوں کی جو نشانی ہے
خشک پّتے زمیں پہ بکھرے ہیں
لوگ کہتے ہیں رُت سہانی ہے
دور رہنے لگی تھکن مجھ سے
جب سے صحرا کی بات مانی ہے
کل اجالوں کی بادشاہت تھی
اب اندھیروں کی حکمرانی ہے
وہ بھی ہمراہ ہیں مرے اشرف
اور موسم بھی زعفرانی ہے
اشرف یعقوبی
6/2/H/1, K.B. 1st Lane
Narkeldanga, Kolkata-700011
Mob: 9903511902 / 9835628519
بشکریہ: مشتاق دربھنگوی
…………………………
|