donateplease
newsletter
newsletter
rishta online logo
rosemine
Bazme Adab
Google   Site  
Bookmark and Share 
design_poetry
Share on Facebook
 
Ashraf Yaqubi
 
Share to Aalmi Urdu Ghar
* محبت کی ہے فطرت آگ لہکائے گی پانی م *
غزل

محبت کی ہے فطرت آگ لہکائے گی پانی میں
یہ وہ مچھلی ہے جو تنہا نہیں جائے گی پانی میں

کنول کے پھول کی چاہت اسے لائے گی پانی میں
لبِ جُو منتظر ہوں میں کہ وہ آئے گی پانی میں

مجھے کیا غم ہے جو فرعون پیچھے سامنے دریا
عصا سے کام لونگا راہ بن جائے گی پانی میں

ہمارا سر اگر ننگا ہے تو اچھا ہے اس سر سے
کہ اس کی کاغذی دستار گل جائے گی پانی میں

مجھے معلوم ہے کشتی بھنور میں ڈوب جاتی ہے
مگر کیا کیجئے کشتی ہے تو جائے گی پانی میں

گھٹائوں کے برسنے کی دعا مت مانگ ائے اشرف
تری اوقات مٹی کی ہے بہہ جائے گی پانی میں

اشرف یعقوبی

6/2/H/1, K.B. 1st Lane
Narkeldanga, Kolkata-700011
Mob: 9903511902 / 9835628519
بشکریہ: مشتاق دربھنگوی
…………………………
 
Comments


Login

You are Visitor Number : 301