* جو تم کو نشہ ہے وہ نشہ کون کریگا *
غزل
جو تم کو نشہ ہے وہ نشہ کون کریگا
انساں کا لہو پی کے جیا کون کریگا
مالی نہ کرے گا تو بھلا کو.ن کریگا
ہموار گلستاں کی فضا کون کریگا
ہر لمحہ صدا آتی ہے رشتوں کے کھنڈر سے
غربت میں وفا ماں کے سوا کون کرے گا
کرسی کے طلبگار ہیں یہ اہلِ سیاست
ائے ارضِ وطن تیرا بھلا کون کریگا
مٹی کے مکانوں سے ہے آباد میرا گائوں
بادل کے برسنے کی دعا کون کریگا
پھولوں سے جدا کر دیا شاخوں سے ہوا نے
کانٹا ہوں میں شاخوں سے جدا کون کرے گا
مجنوں ہے کوئی اور نہ فرہاد ہے اشرف
اب چاک گریبان و قبا کون کرے گا
اشرف یعقوبی
6/2/H/1, K.B. 1st Lane
Narkeldanga, Kolkata-700011
Mob: 9903511902 / 9835628519
…………………………
|