* سچ کہتے ہوئے دل مرا ہرگز نہ ڈرے گا *
غزل
سچ کہتے ہوئے دل مرا ہرگز نہ ڈرے گا
رہزن کو کسی حال میں رہبر نہ کہے گا
سورج کی تمازت پہ شباب آئے گا اک دن
بدلے گا جو موسم تو یہ جاڑا نہ رہے گا
اس شخص کو دو وقت کی روٹی نہ ملے گی
قد جس کی شرافت کا یہاں حد سے بڑھے گا
وہ دن نہیں اب دور کہ جب اپنے وطن میں
سچ بولنے والا کوئی زندہ نہ بچے گا
مل جائیں گے رشتوں کے شجر کاٹنے والے
جنگل ہے یہاں کوئی بھی اپنا نہ ملے گا
نفرت کی فصائوں میں اگر سنگ اڑیں گے
’’میرا ہو کہ تیرا ہو کوئی سر نہ بچے گا‘‘
اشرف یہ مرا دل ہے کوئی شمع نہیں ہے
طوفان بھی آئے گا تودل جلتا رہے گا
اشرف یعقوبی
6/2/H/1, K.B. 1st Lane
Narkeldanga, Kolkata-700011
Mob: 9903511902 / 9835628519
…………………………
|