* جی رہا ہوں میں اس زمانے میں *
غزل
جی رہا ہوں میں اس زمانے میں
جیسے بچہ یتیم خانے میں
ہوش اس کو مگر نہیں آیا
اڑ گیا ہاتھ بم بنانے میں
میں نے جو نیکیاں بٹوریں تھیں
چند لمحے لگے گنوانے میں
آپ کو کیوں ترس نہیں آتا
ایک مفلس کا گھر جلانے میں
سچ کا پودا لگایا ہے میں نے
جس کی قیمت نہیں زمانے میں
کیا برا ہے جو کام کرتے ہیں
ہم سیاہی کے کارخانے میں
کیا زمانہ یہ آگیا اشرف
لوگ بکتے ہیں چار آنے میں
اشرف یعقوبی
6/2/H/1, K.B. 1st Lane
Narkeldanga, Kolkata-700011
Mob: 9903511902 / 9835628519
…………………………
|