* وہ جو ہے پاگل چکور اک چاندنی میں را *
غزل
وہ جو ہے پاگل چکور اک چاندنی میں رات بھر
مست رہتا ہے نہ جانے کس خوشی میں رات بھر
کیا خبر تھی جب خزانہ ہاتھ اس کے آئے گا
پھول سے چہرے خریدیگا گلی میں رات بھر
مسکرا لینے کا یہ مطلب نہیں سب ٹھیک ہے
کب نہیں گذری ہے اپنی عاجزی میں رات بھر
رزق لیکر آنے والا تھا فرشتہ دم بخود
چل رہی تھی فلم ننگی جھونپڑی میں رات بھر
عقل سمجھاتی ہے مجھ کو جاگنا اچھا نہیں
اک بتِ کافر ادا کی بندگی میں رات بھر
پھر مرے کمرے میں وہ خوشبو کبھی آئی نہیں
ایک دن ٹھہری جو میری زندگی میں رات بھر
رات کے سینے میں جتنے راز اشرف دفن ہیں
ڈھونڈتا ہوں فکر وفن کی روشنی میں رات بھر
اشرف یعقوبی
6/2/H/1, K.B. 1st Lane
Narkeldanga, Kolkata-700011
Mob: 9903511902 / 9835628519
…………………………
|