* جس کا سورج عروج پر ہوگا *
غزل
جس کا سورج عروج پر ہوگا
عیب بھی اس کا اک ہنر ہوگا
کوئی یوں پوجتا کسی کو نہیں
غالباً وہ گھنا شجر ہوگا
پیڑ بو کر ببول کا خوش ہے
جیسے وہ پیڑ باثمر ہوگا
شہر میں راج جنگلوں کا ہے
خاک محفوظ کوئی سر ہوگا
کیا خبر تھی یہ دور آئے گا
کم نظر صاحبِ نظر ہوگا
تیرگی کی مجھے نہیں پروا
چاند جب میرا ہمسفر ہوگا
فیضِ مشق سخن سے ائے اشرف
ذکر میرا نگر نگر ہوگا
اشرف یعقوبی
6/2/H/1, K.B. 1st Lane
Narkeldanga, Kolkata-700011
Mob: 9903511902 / 9835628519
…………………………
|