|
* امامِ وقت *
امامِ وقت
وہ ایک مردِ قلندر تھا
کہ جو صف میں نمازی کے
یہ نیت باندھتے ہی کہہ دیا اس نے
جو نیت ہے امامِ وقت کی وہ ہے
مرے قدموں کے نیچے میں
پھر اس کے بعد
اس کو بادشاہِ وقت نے دی تھی
سزائے موت ائے لوگو
کئی دن بعد اس کے پائوں کے نیچے
کی مٹی کو ہٹا کر اس نے دیکھا تو
بر آئی اس امامِ وقت کی حاجت
جو دل میں تھی
پھر اس کے بعد پچھتاوا ہوا اس
بادشاہ ِ وقت کو لیکن
ہمارے دور کے جو بادشاہِ وقت ہیں صاحب
سزائے موت دے کر بے قصوروں کو
بہت خوش ہیں
کہ شائد باشاہِ وقت کو
مرنا نہیں ہے؟
اشرف یعقوبی
6/2/H/1, K.B. 1st Lane
Narkeldanga, Kolkata-700011
Mob: 9903511902 / 9835628519
…………………………
|
|