|
* شمع *
شمع
وہ انجمن میں جو جل رہی تھی
تھا نام کتنا حسین اس کا
پکارتے تھے سب کو شمع
جلی مزاروں پہ آکے جس دن
تو نام اس کا بدل گیا یوں
وہ موم بتی کہی گئی تھی
اور ایک دن میں نے یہ بھی دیکھا
کہ جل رہی ہے وہ چرچ میں اور
اس کوپکارتے ہیںیہ کہہ کے کنڈِل
زمانے والے
ہمارے گھر میں بھی طاق پر ہے
ایک ادھ جلی سی موم بتی
وہ ایک بیوہ کی داستاںسے
ہے ملتی جلتی
کہ جب بھی بجلی گئی ہے گھر میں
اسے جلایا گیا ہے صاحب
اشرف یعقوبی
6/2/H/1, K.B. 1st Lane
Narkeldanga, Kolkata-700011
Mob: 9903511902 / 9835628519
…………………………
|
|