|
* بیٹا مبارک ہو *
بیٹا مبارک ہو
مِرے ابّو مرے چاچا مرے دادا
تھے سب دالان میں بیٹھے
ہتھیلی پر سجا کر اپنے چہروں کو
مگر کوئی کسی سے کچھ نہ کہتا تھا
سبھی تھے منتظر مجھ کو مبارک باد دینے کو
کہ دائی ماں نکل کر آگئی گھر سے
کہا بیٹا مبارک ہو
نہیں ہے چاند سا لیکن
خدا کا شکر ہے پوتا ہوا دادا
کہا آمین سب نے پھر
اٹھا کر ہاتھ دادا نے کہا
یہ شکر ہے مولیٰ
کہ جو تھی پوتیوں کے بعد اک
پوتا دیا تو نے
نہیں ہے چاند سا لیکن
خدا کا شکر ہے پوتا ہوا تو ہے
اشرف یعقوبی
6/2/H/1, K.B. 1st Lane
Narkeldanga, Kolkata-700011
Mob: 9903511902 / 9835628519
بشکریہ: مشتاق دربھنگوی
…………………………
|
|