donateplease
newsletter
newsletter
rishta online logo
rosemine
Bazme Adab
Google   Site  
Bookmark and Share 
design_poetry
Share on Facebook
 
Ashraf Yaqubi
 
Share to Aalmi Urdu Ghar
* نعت پاکؐ *
نعت پاکؐ

آگئے خاتم الانبیاء آگئے
پڑھئے صلِّ علیٰ مصطفیٰ آگئے

جھوٹ کے پائوں میں بیڑیاں پڑگئیں
شہر باطل میں جب حق نوا آگئے

تھرتھرانے لگے پائے لات ومنات
بت شکن بن کے خیر الوریٰ آگئے

منہ چھپانے لگی کفر کی تیرگی
روشنی بن کے جب حق نوا آگئے

لوگ بھٹکے ہوئے تھے رہِ دین سے
راہِ حق کا وہ لے کر پتہ آگئے

بے قراروں کو تسکین حاصل ہوئی
دردِ دل کی وہ لے کر دوا آگئے

حق نوائی پہ جن کی تھیں پابندیاں
ان کی خاموشیوں کی صدا آگئے

عرشِ اعظم پہ آدم نے دیکھا جنہیں
وہ زمیں پر شہہِ انبیاء آگئے

ان کی چوکھٹ پہ اشرفؔ بصد احترام
لے کے نذرانہ ہم نعت کا آگئے

اشرف یعقوبی

6/2/H/1, K.B. 1st Lane
Narkeldanga, Kolkata-700011
Mob: 9903511902 / 9835628519
بشکریہ: مشتاق دربھنگوی
…………………………
 
Comments


Login

You are Visitor Number : 350