* جو روز وشب کا ہے مالک وہی زمان کا ہے *
حمد
جو روز وشب کا ہے مالک وہی زمان کا ہے
وہی زمین کا خالق جو آسمان کا ہے
وہی یقین میں داخل وہی گماں میں شریک
خبر ہے اس کی بھی اس کو جو درمیان کا ہے
خرد کے ذہن میں یہ بات کیوں نہیں آتی
زبان داں کا وہ رب ہے جو بے زبان کا ہے
اسی نے طاقتیں بخشیں اسی کا فیضِ کرم
کہ ذرّے ذرّے میں جو حوصلہ چٹان کا ہے
وہ لاشریک ہے اس کا کوئی شریک نہیں
اسی سے مانگ کہ رازق جو دو جہان کا ہے
یہ کوہ و دشت سمندر پہاڑ سب اس کے
قصیدہ جھرنوں کے لب پر اسی کی شان کا ہے
عطا جو کرتا ہے سورج کو رات کا سایا
مرا وظیفہ بھی اشرفؔ اسی کی شان کا ہے
اشرف یعقوبی
6/2/H/1, K.B. 1st Lane
Narkeldanga, Kolkata-700011
Mob: 9903511902 / 9835628519
بشکریہ: مشتاق دربھنگوی
…………………………
|