donateplease
newsletter
newsletter
rishta online logo
rosemine
Bazme Adab
Google   Site  
Bookmark and Share 
design_poetry
Share on Facebook
 
Asma Tahir
 
Share to Aalmi Urdu Ghar
* سنہری دھوپ سے چہرہ نکھار لیتی ہوں *
غزل
 
سنہری دھوپ سے چہرہ نکھار لیتی ہوں
اداسیوں میں بھی خود کو سنوار لیتی ہوں
 
میری وجود کے اندر ہے اِک قدیم مکان
جہاں سے میں یہ اداسی ادھار لیتی ہوں
 
کبھی کبھی مجھے خود پر یقیں نہیں ہوتا
کبھی کبھی میں خدا کو پکار لیتی ہوں 
 
جنم جنم کی تھکاوٹ ہے میرے سینے میں
جسے میں اپنے سخن میں اتار لیتی ہوں 
 
میں اب بھی یاد تو کرتی ہوں عاصمہ اس کو
اسی کا غم ہے جسے میں سہار لیتی ہوں 
 
عاصمہ طاہر
**************
 
 
 
 
Comments


Login

You are Visitor Number : 297