* محبت، سرافت، صداقت عطا کر *
مُنا جات
محبت، سرافت، صداقت عطا کر
مجھے علم و فن کی دولت عطا کر
نہ چھوٹے کبھی حق کا دامن خُدایا
بڑائی سے لڑنے کی طاقت عطا کر
تلاوت کروں روز قرآن کی میں
نمازی بنوں میں ہدایت عطا کر
نہیں چاہئے مسیم و زر مال دولت
میرے دل کو بس اپنی چاحت عطا کر
ہمیشہ غریبوں کے کام آﺅں میں
میرے حوصلوں کو وہ طاقت عطا کر
حقارت سے دیکھوں نہ میں دشمنوں کو
محبت کی مجھکو وہ دولت عطا کر
سبھی کی نگاہوں کا بن جاﺅں تارہ
مجھے یا خدا ایسی عزت عطا کر
قیامت کے دن اپنی رحمت سے یارب
محمد کی مجھکو صفاعت عطا کر
میرے باپ، ماں خوش رہیں مجھ سے ہردم
خدایا مجھکو ایسی قسمت عطا کر
**** |