* اُسے کہنا کہ لوٹ آﺅ سنا ہے عید آئی ہ& *
عید آئی ہے
اُسے کہنا کہ لوٹ آﺅ سنا ہے عید آئی ہے
اِک بار تو آکے مل جاﺅ سناہے عید آئی ہے
اُسے کہنا کہ بن تےرے بہت عیدیں گزاری ہیں
اس بار تو ملنے آجاﺅ سنا ہے عید آئی ہے
اُسے کہنا جدائی سے محبت کم نہیں ہوتی
یہ دنیا کو بتلا جاﺅ سنا ہے عید آئی ہے
اُسے کہنا چاہت کا بھرم نہ ٹوٹنے دینا
تم پل دو پل کے لیے ہی آجاﺅ سنا ہے عید آئی ہے
اُسے کہنا تنہا ہے فریدیؔ عید کے دن بھی
یہ تنہائی مٹانے آجاﺅ سنا ہے عید آئی ہے
****
|