* آج آسام و برما کے مسلمانوں کے قتلِ *
میڈیا خاموش ہے
آج آسام و برما کے مسلمانوں کے قتلِ عام پر
حکمراں خاموش ہیں، ہر رہنما خاموش ہے
ہر طرف لاشیں، ہی لاشیں، ہر طرف بہتا لہو
قتل گاہیں سرخ ہیں، رنگِ حنا خاموش ہے
ایک اک قطرہ لہو کا چیختا ہے رات دن
اور دنیا کا نظامِ عدلیہ خاموش ہے
بے خطر گزرے ہیں وہ بچوں کی لاشیں روند کر
خون بھی اتنا بہایا، خوں بہا خاموش ہے
ہر قدم پر ہی شریکِ غم رہے میرے عوام
اور اس موضوعِ غم پر میڈیا خاموش ہے
تم جیو، اے آر وائی کو فقط تہمت نہ دو
وقت، دنیا، آج، ٹی وی ون، سما خاموش ہے
مجھ کو گونگوں سے نہیں کوئی شکایت شہر میں
جس کے منہ میں ہے زباں، بے انتہا خاموش ہے
کل لگائے گا عدالت مالکِ روزِ جزا، فریدیؔ
آج تو فی الحال میرا بھی خدا خاموش ہے
**** |