نعت
عزیز بلگامی
0091-9845291581
ذہن و دل ، فکر و نظر پر میرے آقاؐ چھا گیے
’’روشنی پھیلی ، فضا جھومی ، محمدؐ آگیے‘‘
گمرہی کا دور دورہ ہے مسلماں کیا گیے!
ساتھ لے کر اہلِ ایماں وعدۂ فردا گیے
الکتاب اِس دور کی بس آخری اُمید ہے
لے کے اِس پیغامِ عالی کو محمدؐ آ گیے
لے گیے درگاہ پر معبودِ واحد کی ہمیں
نفس میں موجود سارے بت کدوں کو ڈھا گیے
دُھل گیے عصیاں کے سارے داغ جو دامن پہ تھے
دہر پر آقاؐ ھُدیٰ کی بارشیں برسا گیے
ڈھونڈتے ہو پیروکارانِ محمدؐ کو کہاں…!
اِن کو تو دُنیائے دُوں سے ہوگیا عرصہ ،گیے
آخرت کی کامرانی ، کامرانی اصل ہے
سارے عالم کو سُنا کر جانفزا مژدہ ، گیے
یاد میں بس مصطفیٰ ؐ کی غرق رہتا ہے عزیزؔ
بند جو دروازے دِل کے تھے وہ کرکے وا ، گیے
**************