donateplease
newsletter
newsletter
rishta online logo
rosemine
Bazme Adab
Google   Site  
Bookmark and Share 
design_poetry
Share on Facebook
 
Dilawar Figar
 
Share to Aalmi Urdu Ghar
* جادۂ فن میں بڑے سخت مقام آتے ہیں *

دلاور فگار
========

ایک سنجیدہ غزل
--------------

جادۂ فن میں بڑے سخت مقام آتے ہیں
مر کے  رہ جاتا ہے فنکار امر ہونے تک

کتنے غالب تھے کہ پیدا ہوے اور مر بھی گیے
قدردانوں کو تخلص کی خبر ہونے تک

کتنے اقبال رہ_ فکر  میں  اٹھے لیکن
راستہ بھول گیے ختم سفر ہونے تک

کتنے شبّیر حسن خان بنے جوش کبھی
مر گیۓ کتنے سکندر بھی جگر ہو نے تک

فیض کا رنگ بھی اشعار  میں آ سکتا  ہے
انگلیاں ساتھ تو دیں خون میں تر ہونے تک

ہم نے دیکھے ہی کہاں ہیں وہ ندیم اور فراق
جو بہر رنگ نہ جل پاۓ سحر ہونے تک

دل_شاعر پہ کچھ ایسی ہی گزرتی ہے فگار
جو کسی قطرہ پہ گزرے ہے گہر ہونے تک

--------------------------------

    مرسلہ:- سعود  صدیقی   


۸۸۸۸۸۸۸۸۸۸۸۸۸۸۸۸۸۸۸۸

 

 
Comments


Login

You are Visitor Number : 391