donateplease
newsletter
newsletter
rishta online logo
rosemine
Bazme Adab
Google   Site  
Bookmark and Share 
design_poetry
Share on Facebook
 
Dr Javed Jamil
 
Share to Aalmi Urdu Ghar
* ہمارے درمیاں ہے سلسلہ دراصل کیا، Ÿ *
غزل
 
 از ڈاکٹر جاوید جمیل
 
 
ہمارے درمیاں ہے سلسلہ دراصل کیا، طے ہو
کشش ہے یہ فقط یا پیار کی ہے ابتدا، طے ہو
 
کھڑے ہیں آج اس پل ہم سفر میں کس جگہ، طے ہو
ہمیں کرنا ہے کتنا اور طے اب فاصلہ، طے ہو
 
تمہیں ہم دیکھ ہی سکتے ہیں یا پھر پا بھی سکتے ہیں
ہمارے اختیاروں کا ہے کتنا دائرہ، طے ہو
  
ہمارے پیار کی شدت تو سارے جگ پہ ظاہر ہے
تمہارے پیار کی شدت کی کیا ہے انتہا، طے ہو
 
ہے جو بھی فاصلہ یہ درمیاں، مٹ جائے گا آخر
فقط یہ  شرط ہے کہ بیچ کا یہ راستہ طے ہو
 
نظام_ عالمیں کس کے ہے تابع یہ تو اظہر ہے
نظام انسانیت کا کس کو مانے گا خدا، طے ہو
 
مرض کی ہو چکی تشخیص، اب آگے بڑھا جائے
ضروری ہے یہ اب جاوید کیا ہوگی دوا، طے ہو
 
۸۸۸۸۸۸۸۸۸۸۸۸۸۸۸
 
 
Comments


Login

You are Visitor Number : 451