donateplease
newsletter
newsletter
rishta online logo
rosemine
Bazme Adab
Google   Site  
Bookmark and Share 
design_poetry
Share on Facebook
 
Dr Javed Jamil
 
Share to Aalmi Urdu Ghar
* اشارہ ہو تو خدا کی قسم چلے جائیں *

غزل


 از ڈاکٹر جاوید جمیل
 
اشارہ ہو تو خدا کی قسم چلے جائیں
تری نظر سے کہیں دور ہم چلے جائیں
 
ہمیں یہ ڈر ہے کہ بے نام ہو نہ جائیں کہیں
اکیلا چھوڑ کے اہل_ کرم چلے جائیں
 
کہیں قریب ہی سودوم کا علاقہ ہے
 یہاں سے تیز بڑھا کے قدم چلے جائیں
 
نہ جانے آئینگے مہدی نکل کے کس جگ میں 
جہاں سے جلد یہ ظلم و ستم چلے جائیں
 
یہاں قلم کو بھی نیلام ہونا پڑتا ہے 
جو حق پرست ہیں اہل_ قلم چلے جائیں
 
نہیں ہیں بزم کی  خوشیاں مرے لیے جاوید 
اٹھا کے کندھوں پہ اب اپنے غم چلے جائیں

۸۸۸۸۸۸۸۸۸۸۸۸۸

 

 
Comments


Login

You are Visitor Number : 424