donateplease
newsletter
newsletter
rishta online logo
rosemine
Bazme Adab
Google   Site  
Bookmark and Share 
design_poetry
Share on Facebook
 
Dr Javed Jamil
 
Share to Aalmi Urdu Ghar
* شدید درد سے سر کو دبا کے بیٹھ گیا *

غزل
از ڈاکٹر جاوید جمیل

 
شدید درد سے سر کو دبا کے بیٹھ گیا  
تمہارے ہاتھ کا پتھر تھا، کھا کے بیٹھ گیا
 
نہیں میں بھولا زمانے سے ایک لمحے تو 
وہ لمحہ بھر میں زمآنے بھلا کے بیٹھ گیا 

جہاں میں مجھ سا کوئی بدنصیب کیا ہوگا 
میں اپنے ہاتھوں نشیمن جلا کے بیٹھ گیا

چرا لیا ہے تو وہ مان لے علی الاعلان  
نہ جانے کیوں وہ مرا دل چرا کے بیٹھ گیا

عمل کا وقت جب آیا قدم نہیں اٹھا 
وہ صرف باتیں ہی باتیں بنا کے بیٹھ گیا 

یہ اس کا فرض تھا ڈٹ کر مقابلہ کرتا 
لڑے بغیر ہی گردن کٹا کے بیٹھ گیا 
 
وہ بزم اس کی تھی جاوید کون تیرا تھا 
بغیر داد کے غزلیں سنا کے بیٹھ گیا 
 
۸۸۸۸۸۸۸۸۸۸۸۸۸۸۸

 
Comments


Login

You are Visitor Number : 695