donateplease
newsletter
newsletter
rishta online logo
rosemine
Bazme Adab
Google   Site  
Bookmark and Share 
design_poetry
Share on Facebook
 
Dr Javed Jamil
 
Share to Aalmi Urdu Ghar
* کیسا ساماں کیسی منزل کیسی رہ کیسا  *
غزل
 
از ڈاکٹر جاوید جمیل
 
کیسا ساماں کیسی منزل کیسی رہ کیسا سفر   
ہمسفر ہی جب نہیں ہے کیسے پھر ہوگا سفر  
 
نفس_امّآرہ سے نفس_مطمئنه تک  کی رہ
آتشیں موسم زمیں پرخار اور تنہا سفر          
 
حسرت_دیدار ایسی فیصلہ کن تھی مری
لمحہ بھر میں ہو گیا اک عمر سا لمبا سفر  
 
پہلے منزل سامنے تھی اب نظر سے دور ہے
جانے کیسے کیا ہوا کس موڑ پر بھٹکا سفر
 
ان چٹانوں میں کہاں یہ حوصلہ روکیں مجھے
کرتا ہوں جاوید میں بھی صورت دریا سفر
 
Comments


Login

You are Visitor Number : 462