donateplease
newsletter
newsletter
rishta online logo
rosemine
Bazme Adab
Google   Site  
Bookmark and Share 
design_poetry
Share on Facebook
 
Dr Javed Jamil
 
Share to Aalmi Urdu Ghar
* ہے محبت یہ، محبت سے سزا دیتی ہے *
غزل
ڈاکٹر جاوید جمیل
 
ہے محبت یہ، محبت سے سزا دیتی ہے
آگ دوزخ کی ہے، جنت کا  مزہ دیتی ہے
 
عیب تو آگ ہیں دنیا  کو مٹا دیتے ہیں
اور دنیا ہے کہ عیبوں کو ہوا دیتی ہے
 
ہم نے کھائی ہیں پھر اک بار وفا کی قسمیں
دیکھیں اس بار وفا بدلے میں کیا دیتی ہے
 
فکر لاحق نہ کسی کو ہو کبھی زیست میں کاش
فکر تربت ہے گلا کر کے مٹا دیتی ہے
 
خود ستائ سے ستائش نہیں ملتی جاوید
یہ وہ عادت ہے جو نظروں سے گرا دیتی ہے
 
Comments


Login

You are Visitor Number : 498